(ایجنسیز)
اسلام آباد…غداری کیس میں خصوصی عدالت کے رجسٹرار نے فیصلہ سناتے ہوئے پرویز مشرف کو 18فروری کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ انور منصور کی یقین دہانی پر پرویز مشرف کو ایک اور موقع دیا جاتا ہے، عدالت نے 10فروری کو پرویز مشرف کے ضامن
راشد قریشی کو طلب کر لیا۔ عدالت کا کہنا ہے کہ 10فروری کو خالد رانجھا کے آرمی ایکٹ کے بارے میں دلائل سنے جائیں گے۔ خصوصی عدالت نے کہا ہے کہ انور منصور پر واضح کیا کہ مشرف کے پیش نہ ہونے پر ضمانت منسوخ ہوسکتی ہے، انور منصور پر یہ بھی واضح کیا کہ ناقابل ضمانت وارنٹ بھی جاری ہوسکتے ہیں۔